دو عاشقان رسولﷺ دوستوں کا مزار






سن 1932 میں بنگال میں ایک گستاخ نے رسول کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی۔ اس کی گستاخی کی خبر جب دو عاشقان رسول ﷺ کو پہنچی تو وہ بے چین ہو اٹھے اور دونوں نے فیصلہ کیا کہ اس گستاخ کو جہنم رسید کراکر ہی دم لینگے۔ چنانچہ دونوں نوجوان دوست شہید عبداللہ خان(16سال) لاہور سے اور شہید امیر احمد (21سال ) امرتسر سے چل کر بنگال پہنچے اور اس گستاخ کو واصل جہنم کیا۔جب ان دونوں دوستوں کو انگریزی عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے ان سے پوچھا کے بتاو تم دونوں میں سے کس نے اس کا قتل کیا ہے؟ دونوں یک زبان بول اٹھے میں نے۔ آخر میں جج نے دونوں کو پھانسی کا حکم دیا اور یوں دونوں نے عشق رسول ﷺ میں سرشار ہو کر جام شہادت نوش فرمایا۔ ان دو دوستوں کا مزار کولکاتہ کے ایک نمبر گوبرا قبرستان میں موجود ہے۔اس ناچیز کے گھر کے قریب ہی ہے اور ان کے مزار پر حاضری کا اکثر موقع ملتا رہتا ہے۔
خاکسار- شاہد اختر

Comments

Popular posts from this blog

Hazrat Ameer Muawiya RadiAllahoAnh ki shan mein Huzur Ghaus e Paak RadiAllahoAnh ka faisla:

Was Prophet Muhammad SalAllho Alaihe Wasallam really a pedophile?

There is no compulsion in religion(Islam)